لاہور ہائیکورٹ  میں 24 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیاں ہوں گی

2 Dec, 2023 | 11:20 PM

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ  میں 24 دسمبر سے2 ہفتوں کیلئے  موسم سرما کی عدالتی چھٹیاں ہوں گی۔

لاہور ہائیکورٹ کےعلاقائی بنچز میں بھی 24 دسمبر سے8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔
موسم سرما کی تعطیلات میں ہائیکورٹ میں صرف مخصوص کیٹگریز کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔
عدالتی چھٹیوں کے دوران  ضمانت کی درخواستوں ، حبس بے جا کے مقدمات کی سماعت ہو گی۔
عدالتی چھٹیوں کے دوران حکم امتناعی اور بنیادی انسانی حقوق کے حوالہ سے ہنگامی نوعیت کے کیس سنے جائیں گے۔ ان مقدمات کی سماعت کے لئے لاہور ہائی کورٹ کے ایک یا دو جج روزانہ ڈیوٹی کریں گے۔

مزیدخبریں