تحریک انصاف پشاور کے کارکنوں نے انٹرا پارٹی الیکشن مسترد کر دیا، الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ

2 Dec, 2023 | 10:26 PM

This browser does not support the video element.

سٹی42: پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کے کارکنوں نے چمکنی میں ہونے والے مبینہ انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کر دیا۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہفتہ کے روز دلہ زاک روڈ  پر کبوتر چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کرنے والے جس میں کارکنوں نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر " انٹرا پارٹی الیکشن نامنظور" کے الفاظ تحریر تھے، احتجاج کے لئے جمع ہونے والے کارکنوں نے شدید الفاظ میں انٹرا پارٹی الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ اس نام نہاد انٹرا پارٹی الیکشن  کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

مزیدخبریں