دُرِ نایاب: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا عوام سے ایک اور وعدہ پورا ہوگیا، کلمہ چوک انڈرپاس سی بی ڈی بلیوارڈ کے بعد اہلیان لاہور کیلئے ایک اور تحفہ تکمیل کی مدت سے ایک سال پہلےتیار کر دیا۔
سی بی ڈی نے لاہور پرائم سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ کا انفراسٹرکچر مکمل کردیا۔وزیراعلیٰ کی ہدایت اور انویسٹرز سے کئے وعدے پرسی بی ڈی نے کام مکمل کرلیا۔
لاہور پرائم سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ کا افتتاح وزیر اعلی ٰ محسن نقوی کریں گے۔منصوبےکے انفراسٹرکچر میں روڈ ورک، سیوریج ، پانی، بجلی،مواصلات کا نظام شامل ہیں۔
لاہور پرائم سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ میں گرین ایریا کیلئے یکساں جگہ دی گئی ہے۔پرا ئم سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔روشنیوں ،خوبصورت لینڈ سکیپ کاحسین امتزاج ،لاہور پرائم اہلیان لاہور کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
پرائم سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ میں گرین بیلٹس اور نئے پودے لگائیں گے۔پرائم سی بی ڈی پنجاب کا انفرااسٹرکچر 32 کروڑ 30لاکھ کی لاگت سے مکمل ہوا۔
سی بی ڈی نے سرمایہ کاروں کو تکمیل کے لئے 3سال کا وقت دیا تھا۔وزیراعلیٰ کی انتھک محنت ،مسلسل فالواپ سے منصوبہ ایک سال پہلے ہی مکمل ہوگیا .
لاہور پرائم سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ کا انفراسٹرکچر وقت سے پہلےمکمل; محسن نقوی نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا
2 Dec, 2023 | 08:15 PM
This browser does not support the video element.