ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاورڈ سکول آف لا نے جسٹس عائشہ اے ملک کو اپنی بہترین سٹوڈنٹس کی فہرست میں نمایاں جگہ دے دی

سٹی42، Howard School of Law, Justice Ayesha A Malik, Supreme Court of Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف: سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ اے ملک کو  ایک اور اعزاز مل گیا۔ امریکہ کے تاریخی ادارہ ہارورڈ سکول نے جسٹس عائشہ اے ملک کو فارغ التحصیل بہترین طلبا میں نمایاں مقام دیدیا۔ہارورڈ سکول کے 100 سال مکمل ہونے پر فارغ التحصیل بہترین طلباکی فہرست شائع کئی گئی ہے جس میں جسٹس عائشہ اے ملک کا نام اور تصویر بھی شامل ہے۔ 
ہاورڈ سکول کو دنیا میں قانون کی سب سے بڑے درسگاہ تصور کیا جاتا ہے۔  ہارورڈ سکول کے سوسالہ تقریبات ہونے والی ہیں۔ 

سابق سپریم کورٹ بار احسن بھون ، سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان چوہدری،اور سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر خالد رانجھا ، سابق  ایڈوکیٹ جنرل پنجاب عاصمہ حامد ے  کی سٹی 42سے گفتگو کرتے ہوئے  ہارورڈ سکول کی فہرست میں جسٹس عائشہ اے ملک کا نام آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی ماہرینِ قانون کا کہنا ہے کہ جسٹس عائشہ اے ملک کا ہارورڈ سکول میں نام آنا پاکستان کیلئے ایک اعزاز ہے، محترمہ عائشہ اے ملک 1999 میں ہارورڈ سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کرچکی ہیں۔

ایڈووکیٹ عاصمہ حامد  اور ربیعہ باجوہ نے کہا کہ خواتین وکلا کیلئےجسٹس عائشہ اے ملک مشعل راہ ہیں، جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ آف پاکستان کے ان ججوں میں شامل ہیں جنہیں اپنے کیرئیر میں سنیارٹی کی بنیاد پر چیف جسٹس بننے کا موقع بھی ملنا لازم ہے۔ 2029میں وہ ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔

جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ میں پروموٹ ہونے سے پہلے لاہور ہائیکورٹ میں اپنے فیصلوں سے خبروں میں جگہ بناتی رہی ہیں۔ آج کل جسٹس عائشہ اے ملک سپریم کورٹ کے اہم بینچز میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer