(دُرِ نایاب) وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لاہور پرائم کو بین الاقوامی بزنس حب بنائیں گے۔
لاہور ترقی کی نئی بلندیوں پر، لاہور پرائم سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ کا جدید انفراسٹرکچر مکمل ہو گیا، وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور پرائم کا باضابطہ افتتاح کر دیا، صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفرعلی ناصر، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری ہاؤسنگ،کمشنر لاہور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر، چیف آپریٹنگ آفیسر سی بی ڈی، این ایل سی و نیسپاک کی پراجیکٹ ٹیمز، سی بی ڈی میں سرمایہ کاری کرنے والی شخصیات اور سی بی ڈی کے پارٹنرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا اور سی بی ڈی میں مین بلیو وارڈ کا معائنہ کیا، انہوں نے سٹیٹ آف آرٹ انفراسٹرکچر پر سی بی ڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران امین اور ان کی ٹیم کو شاباش دی، مین بلیو وارڈ کشادہ سڑکیں، بہترین زیر زمین بجلی کا نظام، جدید سیوریج و ڈرینج سسٹم، بلاتعطل پانی کی سپلائی،دلکش ہارٹیکلچراور لینڈ سکیپنگ پر مشتمل ہے۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے والٹن روڈ تک زیر تعمیر بلیوارڈ کے پورے روٹ کامعائنہ کیا ، زیر تعمیر بلیوارڈ پراجیکٹ جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، انہوں نے پراجیکٹ کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر اعلی محسن نقوی نے کلمہ چوک کے قریب بھی لاہور پرائم کا وزٹ کیا اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات دیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج ایسے دور کا آغاز کر دیا ہے جو لاہور کی سکائی لائن کو تبدیل کر دیگا، لاہور پرائم سی بی ڈی پنجاب قائد ڈسٹرکٹ کے انفراسٹرکچر کی تکمیل ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، لاہور پرائم کو بین الااقوامی بزنس حب بنائیں گے۔
بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور پرائم قائد ڈسٹرکٹ کے انفراسٹرکچر کی تکمیل کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی بی ڈی نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے، سی بی ڈی پرائم ان لوگوں کے لئے ہے جو پہلے سے پلاٹ خرید چکے ہیں، یہ پلاٹس نیلامی کے ذریعے گلبرگ کی نارمل قیمت سے دو گنا قیمت پر فروخت کئے گئے، سی بی ڈی کو کریڈٹ جاتا ہے کہ علاقے کو اچھی طرح ڈویلپ کیا جس سے قیمت زیادہ حاصل ہوئی،
محسن نقوی نے مزید کہا کہ سی بی ڈی کے پاس ابھی بھی کافی زیادہ اراضی موجود ہے ہماری کوشش ہے کہ سی بی ڈی کو اضافی اراضی دی جائے، ہماری سی بی ڈی کے ساتھ کوشش ہے کہ مین روڈ کو والٹن روڈ اور ڈیفنس روڈ کے ساتھ جلد منسلک کیا جائے، جنوری تک یہاں نیا برج مکمل ہورہا ہے تو مین بلیوارڈ، ڈیفنس اور والٹن روڈ کے ساتھ منسلک ہوجائے گا۔