ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سائلین کی شکایات کا ازالہ، پنجاب حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

سائلین کی شکایات کا ازالہ، پنجاب حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف)شہریوں کی مختلف محکموں کیخلاف شکایات کا معاملہ ،، پنجاب حکومت کا  محکموں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع  کرنے والوں کو بڑا ریلیف دینے  کیلئے شہریوں کی جائز شکایات کے حل کیلئے ازالہ کمیٹیاں برائے شکایات تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ، متعلقہ محکمہ میں درخواست پر فیصلہ نہ ہونے  پر  ہی متاثرہ شخص ہائیکورٹ سے رجوع کرسکے گا۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق کی تجویز پر کمیٹیاں تشکیل  دینے کا فیصلہ کرلیا ، ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق نے کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر محکموں کے افسروں کو میکنزم بارے افسران کو آگاہ کردیاہے۔ذرائع کے مطابق  سائلین کو لاہور ہائیکورٹ رجوع کرنے سے قبل متعلقہ محکمہ  کی داد رسی کمیٹی سے رجوع کرنا لازم ہوگا، شکایات کندہ کو درخواست کی وصولی پر کمپیوٹرائزڈ رسید فراہم کی جائے گی، متعلقہ کمیٹی  موصول ہونے والی شکایت پر 15  ورکنگ یوم میں فیصلہ کرے گی ۔

 درخواست پر فیصلہ نہ ہونے کے صورت میں متاثرہ شخص ہائیکورٹ سے رجوع کرسکے گا، لاہور ہائیکورٹ سے رجوع ہونے پر متعلقہ محکمہ کی جانب سے  کئے گئے فیصلہ بارے عدالت کو آگاہ کیا جائے گا، محکموں کی داد رسی کمیٹیاں ہونے سے سائلین کی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن ہوسکے گا، تمام محکموں  میں سائلین کے لئے داد رسی کمیٹیاں بننے سے سائلین کی وکلاء کی فیسوں کی بچت اور عدالتوں کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer