(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک سےمتعلق کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا۔
رجسٹرار آفس نے سموگ تدارک کیس 4 دسمبر کو مقرر کرنے کےحوالے سے کازلسٹ جاری کردی، جسٹس شاہد کریم پیر (4 دسمبر) کو سموگ تدارک سےمتعلق کیس کی سماعت کریں گے۔ماحولیاتی کمیشن کے ممبر سید کمال حیدر ، حناحفیظ اللہ اسحاق سمیت دیگر، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ، ایل ڈی اے ، پی ایچ اے ،ٹریفک سمیت دیگر محکموں کے نمائندے پیش ہوں گے۔
ڈی جی ماحولیات ظہیر عباس ملک فیکٹریوں کو سیل کرنے سےمتعلق رپورٹ پیش کریں گے۔