لاہور ہائیکورٹ میں 24 دسمبر سے 8 جنوری تک چھٹیوں کا اعلان

2 Dec, 2023 | 12:14 PM

Ansa Awais

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں 24 دسمبر سے موسم سرما کی 2 ہفتوں کے لئے عدالتی چھٹیاں ہو گئیں۔

 لاہور ہائیکورٹ اور علاقائی بنچز میں 24 دسمبر سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، موسم سرما کی تعطیلات کے دوران ہائیکورٹ میں صرف مخصوص کیٹگریز کے کیسز کی سماعت ہو گی، عدالتی چھٹیوں کے دوران درخواست ضمانتوں ، حبس بے جا ، حکم امتناعی سمیت دیگر نوعیت کے کیس سنے جائیں گے۔

مزیدخبریں