سموگ کے بادل چھٹ گئے، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور چوتھے نمبر پر آ گیا

2 Dec, 2023 | 11:26 AM

Ansa Awais

(فاطمہ خان) لاہور شہر پر قدرت مہربان، سموگ کی روز بہ روز بڑھتی صورتحال قابو میں آ گئی، دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور چوتھے نمبر پر آ گیا۔

 باغوں کے شہر پر قدرت مہربان ہو گئی، 2 روز قبل شہر بھر میں ہونے والی بارش کے باعث سموگ میں کمی آ گئی، دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور چوتھے نمبر پر آ گیا، دسمبر آتے ہی سردی کی لہر بھی دوڑ اٹھی۔

 شہرِ لاہور کی آے کیو آئی کی مجموعی شرح 181 ریکارڈ کی گئی، شہر میں دسمبر سردی کی لہر لے آیا، درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہو گئی، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، موسم مزید سرد ہو گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت کم ہونے کے باعث خنکی میں اضافہ ہو گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی، شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا، ہوا کی رفتار 6کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے کوئی امکانات نہیں ہے۔

 فیز8-ڈی ایچ اے 261،کینٹ پولو گراؤنڈ189 , ایچیسن کالج 193, شاہراہ قائداعظم 279,جوہر ٹاؤن 160,فدا حسین ہاؤس 150 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں