خدیجہ شاہ کی نظر بندی، آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

2 Dec, 2023 | 10:51 AM

Ansa Awais

 ( سٹی42) لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظر بندی اور آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔

 جسٹس علی باقر نجفی 5 دسمبر کو درخواستوں پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی۔

 خیال رہے کہ خدیجہ شاہ نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے نظر بندی کے احکامات کو چیلنج کررکھا ہے جبکہ انہوں نے عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج کرنے پر آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔ 

مزیدخبریں