( سٹی42) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں احد چیمہ کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا،نیب نے بریت کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کردی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کی درخواست پر سماعت کی۔نیب لاہور نے احدچیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس دائر کیا تھا جس میں احد چیمہ نے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کررکھی ہے،نیب کی جانب سے وارث علی جنجوعہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا جو 8 دسمبر کو سنایا جائے گا۔