نندی پور اور گدو پاور پلانٹ نہیں بیچے جائیں گے، نجکاری لسٹ سے نکال دیئے گئے

2 Dec, 2023 | 01:40 AM

سٹی42: نگران حکومت نے نندی پور اور گدو پاور پلانٹ کو نجکاری کے لئے چنے گئے اداروں کی فہرست سےنکالنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجکاری کمیشن بورڈ نےنندی پور پاور پلانٹ کو نجکاری فہرست سے نکالنے کی منظوری دے دی۔ گدو پاور پلانٹ کو بھی نجکاری فہرست سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی۔ 

نجکاری کمیشن بورڈ نے روز ویلٹ ہوٹل کیلئے مالیاتی مشیر مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

یہ اہم فیصلے نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں کئے گئے ۔اجلاس کی صدارت نگران وزیر نجکاری فواد حسن فواد نے کی.

مزیدخبریں