ایم کیو ایم کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان پر عدم اعتماد کا اظہار کئے جانے کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے ایم کیو ایم کو براہ راست ملاقات کے لیے اسلام آبادطلب کر لیا ۔
ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ کے الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان پر مختلف اعتراضات کے ساتھ سندھ میں نوٹیفائی کی جا چکی نئی حلقہ بندیوں پر بھی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر کئی علاقوں میں بھی ایم کیو ایم کی جانب سے حلقہ بندیوں پر اعتراض کئے گئے ہیں ۔
سکندر سلطان راجہ نےبات چیت اور شکایتوں کے ازالے کے لیے ایم کیو ایم کو اسلام آباد میں چار دسمبر دن گیارہ بجے ملاقات اور مذاکرات کی دعوت دی ہے۔یہ ملاقات
الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔