ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ کے الیکشن کمشنر پر اعتراضات، چیف الیکشن کمشنر کی ایم کیو ایم کو بالمشافہ ملاقات کی دعوت

Electioneer Commissioner of Pakistan, City42, MQM, Sindh, New Demarcation,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ایم کیو ایم کی جانب سے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان پر عدم اعتماد کا اظہار  کئے جانے کے بعد  چیف الیکشن کمشنر  نے ایم کیو ایم کو  براہ راست ملاقات کے لیے اسلام آبادطلب کر لیا ۔

ایم کیو ایم کی جانب سے  سندھ کے الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان پر مختلف اعتراضات کے ساتھ سندھ میں نوٹیفائی کی جا چکی نئی حلقہ بندیوں پر بھی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔کراچی کے  علاوہ سندھ  کے دیگر کئی علاقوں میں بھی ایم کیو ایم کی جانب سے حلقہ بندیوں پر اعتراض کئے گئے ہیں ۔

سکندر سلطان راجہ نےبات چیت اور شکایتوں کے ازالے کے لیے ایم کیو ایم کو اسلام آباد میں چار دسمبر دن گیارہ بجے ملاقات اور مذاکرات کی دعوت دی ہے۔یہ ملاقات 
 الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں  ہونے کا امکان ہے۔