(ویب ڈیسک)معروف قومی کرکٹر عمر اکمل کے 2 قیمتی موبائل فون چور لے اڑا۔
لاہور کے ماڈل ٹاؤن کرکٹ گراؤنڈ سے قومی کرکٹر عمر اکمل کے موبائل فون چوری ہوئے،پولیس نے عمر اکمل کے موبائل فونز کی چوری کا مقدمہ درج کر کے چور کی تلاش شروع کر دی ۔
پولیس ترجمان کے مطابق واردات جمعرات کو ماڈل ٹاؤن سی بلاک کرکٹ گراؤنڈ میں ہوئی، چوری شدہ موبائل فونز کی مالیت 7 لاکھ 60 ہزار روپے ہے،کرکٹر عمر اکمل ایف آئی آر درج کرانے تھانہ ماڈل ٹاؤن پہنچے اور کزن عباس علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کروایا۔
تھانے کے عملے نے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا، تہہ دل سے مشکور ہوں، مکمل تعاون ملنے پر عمر اکمل نے ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن سمیت دیگر عملے کا شکریہ ادا کیا۔