(علی رامے)پینشن کی مد میں صوبائی اخراجات کم کرنے کی تجاویز، عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو ریٹائرمنٹ کے وقت دی جانے والی رقم دس فیصد کم کرنے کی سفارشات کردیں۔
پینشن کی مد میں صوبائی اخراجات میں سالانہ اضافے پر قانو پانے کے لیے بیشتر سفارشات اور تجاویز پیش کی جاچکیں ہیں، تنخواہ کیساتھ میڈیکل الائونس ختم کرنے کے بعد اب گریجویٹی کی رقم بھی کم کرنے کی سفارشات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ریٹائرمنٹ کے وقت ملازمین کو دی جانے والے رقم میں دس فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ریٹائرہونے والے آفیسر یا ملازم کو گریجویٹی کی رقم 35 فیصد کی بجائے 25 فیصد دینےکی تجویز دی گئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق سفارشات پر عمل درآمد سے سالانہ 18 سے 20 ارب روپے کی بچت ہوگی۔اس سے قبل پنجاب میں ریٹائرمنٹ کے وقت ملازمین کودی جانے والی رقم کا فارمولا 50 فیصد تک تھا،جلد ریٹائرمنٹ لینے والے افسران،ملازمین کی حوصلہ شکنی ہوگی۔سفارشات کو وزرا کی سربراہی میں بنائی پینشن ریفارمز کمیٹی کے سامنے رکھا گیا ہے،عالمی بینک کے پرائڈ پروگرام کے تحت اصلاحات ہونگی۔