شادی کی تقریب میں باراتی واپس جانے پر مجبور، ایسا کیا ہوا ؟

2 Dec, 2022 | 08:26 PM

ویب ڈیسک : پنجاب کے شہر ساہیوال کے نواحی گاؤں میں پہلی بیوی عین نکاح کے وقت شادی ہال پہنچی اور اپنے شوہر کی درگت بنا ڈالی۔

میڈیا رپو رٹس کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 86 سکس آر میں سلیم نامی شخص بارات لے کر شادی ہال پہنچا جہاں نکاح کی تیاریاں جاری تھیں تو اسی دوران ایک خاتون بے باکی کے ساتھ ہال میں داخل ہوئی اور اُس نے شور شرابہ کیا۔

یہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ سلیم کی پہلی بیوی تھی، جس نے اسٹیج پر پہنچ کر اپنے شوہر کی بٹائی کی اور وہاں موجود لوگوں کو چیخ چیخ کر بتایا کہ یہ سب کچھ مجھ سے چھپ کر ہورہا ہے۔

خاتون کو وہاں موجود لوگوں نے سمجھانے کی کوشش کی مگر اُس نے ایک نہ سنی اور ہال سے نہ جانے کا اعلان کیا، جس پر  دلہا، والدہ ،  مولوی اور بارتی ہال سے بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ یوں سلیم کو اپنے ارمان دل میں لیے باراتیوں کو خالی ہاتھ واپس لے گیا۔

مزیدخبریں