ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا وقت پر دفاتر نہ آنے والے افسران و ملازمین کیخلاف  کارروائی کا فیصلہ 

Lesco,emplyees,Officers,City42
کیپشن: Office ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو کی جانب سے سرکاری اوقات کار میں دفاتر نہ آنے والے افسران و ملازمین کیخلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے فیلڈ افسران و ملازمین کو بروقت دفاتر پہنچنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔چیف انجینئر آپریشن نے تمام سربراہان کو مراسلہ بھجوا دیا ۔ مراسلے کے مطابق صبح آٹھ سے لیکر چار بجے تک حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

کمپنی میں غیر حاضر اور دیر سے آنیوالوں کیخلاف تادیبی کارروائی ہو گی۔ ذرائع نے بتایا کہ صارفین نے شکایات درج کرائیں ہیں کہ کمپنی افسران ڈیوٹی کے اوقات کار میں دفاتر میں موجود نہیں ہوتے جس پر کارروائی کرنے کا عندیہ دیا گیا۔