بینکنگ سسٹم ہیک کرکے فراڈ کرنیوالا بین الاقوامی گروہ گرفتار  

2 Dec, 2022 | 06:15 PM

Imran Fayyaz

ب(ویب ڈیسک)  بینکنگ سسٹم ہیک کرکے فراڈ کرنیوالا بین الاقوامی گروہ گرفتار، گروہ مختلف ممالک میں سرمایہ کاری، لاٹری سکیم کی آڑ میں فراڈکرتا تھا۔
 وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے سسٹم ہیک کرکے فراڈ کرنے والا بین الاقوامی گروہ گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق  کارروائی شیخوپورہ میں کی گئی جس میں مجموعی طور پر  خاتون سمیت24 ملزمان کو گرفتار  کیا گیا ، گروہ کے زیادہ تر افراد انگریزی، عربی، فارسی اور یونانی زبانیں بول سکتے ہیں۔

ترجمان  نےبتایاکہ یہ گروہ مختلف ممالک میں سرمایہ کاری، لاٹری اسکیم کی آڑ میں فراڈکرتا تھا اور  اب تک یہ گروہ ایک ارب روپےکے قریب فراڈکرچکا ہے۔ترجمان کے مطابق گروہ امریکا اور برطانیہ میں لاکھوں ڈالر کی لاٹری نکلنے کا جھانسہ دیتا تھا، جعل سازسرمایہ کاری کی پرکشش پیشکش کرکے بھی لوٹ مار کررہے تھے اور گروہ کی جانب سے پاکستان میں سسٹم ہیک کرکے مختلف بینکوں کے اکاؤنٹس سے رقم نکلوائی گئی۔

مزیدخبریں