کابل، پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ

2 Dec, 2022 | 06:04 PM

Imran Fayyaz

 ( ویب ڈیسک )کابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ کا معاملہ، فائرنگ اس وقت ہوئی جب ناظم الامور چہل قدمی کر رہے تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق گولی پاکستانی ناظم الامور کو چھوتے ہوئے انکے گارڈ کو لگی اورایس ایس جی گارڈ زخمی ہوئے ہیں۔ آج جمعہ کے روز پاکستانی سفارتخانے میں چھٹی کے باعث رش نہیں تھا اس لیے زیادہ نقصان نہیں ہوا، اب پاکستانی ناظم الامور اور دیگر حکام کو وقتی طور پر وطن واپس بلایا جارہا ہے۔

 فائرنگ سے ایک گارڈ زخمی ہوا جسے فورا ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،گارڈ کو سینے میں تین گولیاں لگی ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق طالبان کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولیاں قریبی عمارت سے چلائی گئیں۔

مزیدخبریں