(ویب ڈیسک) حساس مقامات پر قائم ایل پی جی کی دوکانیں بند کروانے کا فیصلہ کر لیاگیا۔ تمام ایل پی جی دکانداروں کو فائر فائٹنگ ٹریننگ کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔
اوگرا، ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کی جانب سے کاروائیاں کی جائیں گی۔ سول ڈیفنس کی جانب سے ایل پی جی ایسوسی ایشن سمیت تمام دوکانوں کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ گنجان آباد علاقوں میں ہوٹل، ریسٹورنٹس، تندور کے قریب قائم دکانیں بند کی جائیں گی، مساجد، سکول، چرچ، شادی ہال، ہسپتالوں، ویلڈنگ کی دکانوں، بیسمنٹ، لکڑی یا لوہے کے کھوکھوں اور سڑک کنارے بنائی دوکانوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
چئیرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھرکھو کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کے ساتھ مل کر کاروائی کریں گے، غیر معیاری سلنڈر بنانے اور بیچنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، سول ڈیفنس کے تعاون سے ایل پی جی دکانداروں کو فائر فائٹنگ ٹریننگ بھی کروا رہے ہیں۔