سپریم کورٹ نےسی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کردیا

2 Dec, 2022 | 10:57 AM

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے معطل کیے جانے والے سی سی پی او لاہور غلام  محمود  ڈوگر کو سپریم کورٹ نے بحال کردیا۔

سپریم   کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی جس میں عدالت نے سروس ٹربیونل کے خصوصی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔

غلام محمود ڈوگر کے وکیل عابد زبیری نے کہا کہ غلام محمود ڈوگر کو فیڈرل سروس ٹربیونل نے بحال کیا تھا اور سروس ٹربیونل کے دو رکنی بینچ نے بحالی کا فیصلہ معطل کردیا، ٹربیونل کے دو رکنی بینچ کا فیصلہ دوسرا دو رکنی بینچ معطل نہیں کر سکتا جب کہ حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹربیونل میں زیرالتوا تھی۔

وکیل کے دلائل پر جسٹس اعجاز نے سوال کیا کہ ٹربیونل کا ایک بینچ دوسرے بینچ کا فیصلہ کیسے معطل کر سکتا ہے؟ خصوصی بینچ نےایک جانب کہا درخواست قبل ازوقت ہے اور ساتھ ہی حکم معطل کردیا۔

مزیدخبریں