ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالے ہوجائیں ہوشیار، اب چالان کیساتھ مقدمہ بھی ہوگا

2 Dec, 2022 | 10:41 AM

(فاران یامین ) خبردار، ہوشیار، ون وے جانے سے پرہیز کریں، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر چالان کیساتھ ساتھ مقدمہ بھی درج ہوگا۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پرغفلت اور لاپرواہی کیساتھ ڈرائیونگ کرنیکی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج ہوگا،مقدمات سیکشن 279 تعزیرات پاکستان کے تحت درج ہونگے، ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی ٹریفک میں خلل کا بھی باعث بنتی ہے،رواں سال ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 02 لاکھ 25 ہزار سے زائد چالان کئے گئے، ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے کا چالان کیا جارہا ہے،3 دن تک شہریوں کو مکمل وارننگ و آگاہی دی جاتی رہی، شہری پریشانی سے بچنے کیلئے قوانین کا احترام کریں۔

 

مزیدخبریں