شہزادہ ہیری اور میگھن کی زندگی پر مبنی ڈاکیومینٹری کا ٹریلر جاری

2 Dec, 2022 | 10:06 AM

ویب ڈیسک: شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی زندگی پر مبنی دھماکہ خیز ڈاکیومینٹری کا ٹریلر نیٹ فلکس پر جاری کر دیا گیا۔

چھ قسطوں پر مشتمل ہیری اینڈ میگھن کے نام سے بنائی گئی یہ ڈاکیومینٹری فلم 88 ملین پاؤنڈ کی لاگت سے تیار کی گئی ہے۔ دستاویزی فلم ہیری اینڈ میگھن ایک ہفتے بعد اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گی۔

ڈاکیومینٹری بنانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ کوئی نہیں دیکھ سکتا کہ بند دروازوں کے پیچھے کیا ہوتا ہے اپنے بیوی، بچوں کیلئے جو کرنا چاہیے تھا میں نے کیا۔انہوں نے کہا کہ جب اتنا کچھ داؤ پر ہو تو کیا ہماری کہانی ہم سے ہی سُننا بہتر نہیں ہے؟

مزیدخبریں