ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو، ہدف سے اوپر چلا گیا,وزیرخزانہ

2 Dec, 2022 | 09:28 AM

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نومبر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کا ٹیکس ریونیو، ہدف سے اوپر چلا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 537 ارب روپے تھا، ایف بی آر نے 538 ارب 40 کروڑ روپے کا ریونیو  اکٹھا کر لیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران ایف بی آر نے 2 ہزار 688 ارب روپے اکٹھے کیے، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2 ہزار 680 ارب روپے تھا۔

مزیدخبریں