ویب ڈیسک:محکمہ تعلیم بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم بلوچستان نے سرد اور صوبے کے نسبتاً گرم علاقوں کےلیے الگ الگ سالانہ چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔اعلامیے کے مطابق صوبے کے سرد علاقوں میں سالانہ چھٹیاں 15 دسمبر سے 28 فروری تک ہوں گی جبکہ گرم علاقوں میں سالانہ چھٹیاں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا۔
اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی صوبے میں تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے 36 اضلاع کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا ہے۔ 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک تعطیلات ہوں گی جبکہ 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔