(علی ساہی)ایس ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن حسن مشتاق سکھیرا کی سربراہی میں ہیڈ کانسٹیبلز سے اے ایس آئیز کے عہدے پر ترقی سے متعلق اجلاس ہوا،16 ملازمین کواگلے رینک میں ترقی دے دی گئی۔
ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس میں 50 سے زائد ہیڈکانسٹیبلز کے نام زیرغور آئے ، کوائف مکمل اوررپورٹس ٹھیک ہونے پر16 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں غلام مصطفیٰ ،شوکت علی ،لیاقت علی،نواش علی ،شوکت علی ،رب نواز،ذوالفقار علی،محمد رشید حق نواز ،محمد ایوب، محمد سلیم خان، جاوید اقبال ،عبدالوحید، ساجد حسین،محمد اعظم اور محمد شکیل شامل ہیں۔
ایس ایس پی حسن مشتاق سکھیرا نے ترقی پانے والے اے ایس آئیز کو بیجز لگا ئے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی کمیونیکیشن میں ترقیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، آئندہ چند روز تک مزید اہلکاروں کو ترقیاں دی جائیں گی۔