ڈچز آف سسیکس میگھن پھر جیت گئیں

2 Dec, 2021 | 08:03 PM

ویب ڈیسک : برطانوی اپیل کورٹ نے میل آن سنڈے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ جس پر ڈچز نے کہا ہے کہ نظیر قائم ہوگئی ۔ یہ صرف میری فتح نہیں بلکہ ہراس فرد کی جیت ہے جو  سچ کیلئے جنگ  لڑتے ہوئے خوفزدہ ہے۔
 یاد رہے  اس سے پہلے برطانوی  ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیاتھا  کہ برطانوی اخبار 'میل آن سنڈے' نے برطانوی شہزادی میگھن مارکل کے اپنے ناراض والد کو لکھے گئے خط کو شائع کر کے اِن کی نجی زندگی میں مداخلت کی۔ اس فیصلے کو میگن مارکل کے لئے ایک بڑی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔

برطانوی شہزادی اور سابقہ اداکارہ میگھن مارکل نے اخبار 'میل آن سنڈے' اور 'میل آن لائن' ویب سائٹ پر فروری 2019 میں برطانوی شہزادے ہیری کے ساتھ شادی کے بعد ان کے ناراض والد کو لکھے گئے خط کے زیادہ ترمندرجات چھاپنے پر، اسے اپنی نجی زندگی میں مداخلت اور املاکِ دانش قوانین کی خلاف ورزی پر ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

مزیدخبریں