انٹرمیڈیٹ و بیچلرز میں داخلوں کیلئے آخری تاریخ کا اعلان

2 Dec, 2021 | 06:22 PM

Imran Fayyaz

(اکمل سومرو)آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت انٹرمیڈیٹ و بیچلرز میں داخلوں کیلئے 2 لاکھ90 ہزار آن لائن درخواستیں موصول،، طلبہ پندرہ دسمبر تک داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ 
آن لائن کالج ایڈمیشن سسٹم کے تحت 720 سے زائد سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ کیلئے 2 لاکھ30ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہوئیں۔ بی ایس آنرز ڈگریوں کے لئے 63 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

لڑکیوں کا انگریزی‘ اردو‘ زوالوجی جبکہ لڑکوں کےآئی ٹی‘بزنس ایڈمنسٹریشن کی جانب رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔ ایف اے کیلئے 88 ہزار‘پری انجینئرنگ کیلئے 16 ہزار، آئی کام کیلئے 13 ہزار سے زائد طلبہ نے اپلائی کیا۔

آئی سی ایس کیلئے 52 ہزار‘پری میڈیکل میں 51 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ 67 فیصدلڑکیاں پری میڈیکل جبکہ 64 فیصد لڑکے کمپیوٹر ماہر بننے کے خواہشمند ہیں۔ انجینئرنگ کی جانب طلبہ کی دلچسپی میں کمی ‘ 16 ہزار طلبہ نے انجینئر بننے کیلئے فارم جمع کروائے ہیں۔

مزیدخبریں