کترینہ کی شادی کے انتظامات انتہائی سخت، ڈرون بھی پر نہیں مار سکے گا

2 Dec, 2021 | 06:08 PM

ویب ڈیسک : کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے وینیو کا پتہ چل گیا ،  دونوں جے پور کی تاریخی ریاست میں 9 دسمبرکو  بیاہ رچائیں گے۔
کترینہ کیف کی شادی پر حفاظتی انتظامات بھی انتہائی سخت، وینیو کے گرد اگر کوئی ڈرون بھی گردش کرتا پایا گیا تو مار گرایا جائے گا۔ اس حوالے سے ماہر نشانہ بازوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جبکہ ریاستی حکومت سے بھی اس کی اجازت حاصل کرلی گئی ہے۔ بالی ووڈ مقبول جوڑا اپنی شادی کی تصویر یا ویڈیو لیکس کے حوالے سے انتہائی فکرمند ہے۔

میکرون ویرئینٹ نے بھی شادی کو متاثر کیا ہے کیونکہ بھارت میں بھی می کرون ویرئنٹ کے دو مریضوں کی موجودگی کےبعد حالات بدل گئے ہیں۔ کترینہ کے زیادہ تر مہمان سمندر پار سے آنے والے تھے اور نئی پابندیوں کے باعث اب شاید کئی مہمان نہیں آپائیں گے۔ دوسری طرف وکی کوشل جنہوں نے پہلے اپنے تمام کو اسٹارز ، ڈائرکٹرز اور پروڈیوسرز کو مدعو کررکھا تھا اب فہرست پر نظرثانی کررہے ہیں وہ کوئی رسک نہیں لینا چاہتے اس لئے اب انتہائی ناگزیر مہمانوں کو ہی مدعو کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کرن جوہر، علی عباس ظفر، کبیر خان، منی ماتھر، روہت شیٹی، سدھارتھ ملہوترا، کیارہ ایڈوانی، ورون دھون اور نتاشا دلال کو شادی میں مدعو کیا گیا ہے۔ صرف یہ ہی نہیں دونوں فنکار اپنی شادی کی تقریب کو اس قدر خفیہ رکھیں گے کہ اس (تقریب) میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ایک خفیہ کوڈ دیا جائے گا،جس سے انہیں وینیو میں داخل ہونے کی اجازت مل سکے گی۔

ہوٹل کے کمروں تک رسائی بھی کوڈ کے ذریعے ہوگی اور شادی میں شرکت کے لیے ’نو فون پالیسی‘ لاگو ہوگی جو اب سلیبریٹیز کی شادیوں میں ایک عام رجحان ہے۔ 

مزیدخبریں