مصری شاہ، گھر میں خوفناک آتشزدگی سے 3 ماہ کی بچی جھلس گئی

2 Dec, 2021 | 05:45 PM

Arslan Sheikh

فہد رعلی: مصری شاہ کے علاقے میں گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ آگ میں جھلس کر تین ماہ کی بچی جاں بحق ہو گئی۔

ریسکیو کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ مصری شاہ کے علاقے میں گھر میں آگ گئی ہے، جس پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور تین ماہ کی بچی کو مردہ حالت میں کمرے سے باہر نکالا۔ ریسکیو ابتدائی تحقیقات کے مطابق کنزہ کی والدہ ایک بچے کے ہمراہ بازار گئی تھی،گھر پر دو کم سن بچیاں اکیلی تھی۔

شارٹ سرکٹ ہونے سے کمرے میں آگ لگی تو ہمسایوں نے ایک بچی کو کمرے نکالا، آگ کی شدت زیادہ کے باعث ہمسایہ دار تین ماہ کی کنزہ کو کمرے سے نہ نکال سکے اور کم سن بچی جھلس کر دم توڑ گئی۔ 

مزیدخبریں