اساتذہ کے لئے بری خبر

2 Dec, 2021 | 05:40 PM

Imran Fayyaz

(اکمل سومرو)ڈائریکٹر کالجز کی غفلت، سینکڑوں کالج اساتذہ کی ترقیاں التواء کا شکار، سینکڑوں لیکچررز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی پرموشن رک گئی۔ ڈی پی آئی کالجز نے ڈائریکٹر کالجز کو تین دسمبر تک اساتذہ ہے کوائف جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیے۔

ڈائریکٹر کالجز کی غفلت کے باعث سینکڑوں کالج اساتذہ کی ترقیاں التواء کا شکار ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب کے تمام ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز کی محکمانہ احکامات پر عمل درآمد میں لاپرواہی کی جا رہی ہے۔ سینکڑوں لیکچررز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی پرموشن رک گئی ہے، ڈائریکٹر کالجز کو پرموشن کیسز تین دسمبر تک جمع نہ کرانے پر وارننگ جاری کر دی ہے۔

اساتذہ کی اگلے گریڈ میں ترقیوں کیلئے چھ دسمبر سے شروع ہونے والے کورس کیلئے نام  فائنل نہ ہو سکے۔ پروموشن کیسز فائنل نہ ہونے کے باعث ٹریننگ کورس دو مرتبہ منسوخ ہو چکا۔ اس خط کے مطابق گریڈ 19 سے بیس میں ترقی کی رینج میں مرد سنیارٹی نمبر 168 تا 270 اور خواتین سنیارٹی نمبر 103 تا 277۔اسسٹنٹ پروفیسر مرد 851 تا 1000 اور خواتین ایک تا 400 اور لیکچررز مرد 2001 تا 2558 ۔خواتین لیکچررز ایک تا 500 کی تیاری کے لیے ماتحت ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹر کو کوائف جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

مزیدخبریں