ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا بھر میں غریبوں کی تعداد میں کتنا اضافہ؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے ہلاکر رکھ دیا

UN report about poverty in World
کیپشن: Poverty
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں غریبوں  کی تعداد میں 40 ملین کا اضافہ  ہوا ہے۔
آئندہ برس دنیا بھر میں تقریباً مزید چالیس ملین افراد کو امداد کی ضرورت ہوگی۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ سال 2022 ء میں 274 ملین انسانوں کی ضروریات پوری کرنے کی تیاری کر رہا ہے جبکہ رواں سال 250 ملین غریبوں  کی امداد کی جا چُکی ہے۔ عالمی ادارے کی ذیلی تنظیم اوچھا کی تازہ ترین رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت ہر 29 ویں انسان کو امداد یا تحفظ کی ضرورت ہے۔

اس صورتحال کی وجوہات میں سیاسی عدم استحکام، نقل مکانی کی بڑھتی ہوئی شرح، موسمیاتی تبدیلیاں اور کووڈ انیس کے اثرات وغیرہ شامل ہیں۔ سب سے زیادہ ضرورت مند افراد افغانستان، ایتھوپیا، یمن اور میانمار سے تعلق رکھتے ہیں۔