سعدیہ خان: دسمبر میں موسم کے تیور بدل گئے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں دھند پڑنا شروع ہوگی, دھند کا سلسلہ جنوری کے دوسرے ہفتے تک جا ری رہے گا ,دھند کی وجہ سے سموگ کے معمالات میں بھی شدت آئے گی، شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 348 ریکارڈ کیا گیا ۔
لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں موسم میں تبدیلی، پنجاب کےبیشتر شہر دھند کی لپیٹ میں آگئے ، درجہ حرارت میں کمی کے باعث ہوامیں نمی کا تناسب 70 فیصد تک پہنچ گیا ۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب میں دھند کا سلسلہ جنوری کے دوسرے ہفتے تک چلے گا ، دسمبر کے تیسرے ہفتے میں دھند کی شدت میں اضافہ ہوگا جبکہ
بدلتے موسم کے ساتھ آلودگی کا مسئلہ بھی سنگین ہونے لگا،محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ دھند اور آلودگی سے مزیدسموگ پیدا ہوگی، سموگ کے خاتمے کے لیے بارشوں اور تیز ہواؤں کی اشد ضرورت ہے۔ محکمہ ماحولیات کے مطابق آج کاایئر کوالٹی انڈیکس 348 ریکارڈ کیا گیا ، ٹاؤن ہال کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس243،ٹاؤن شپ سیکٹر ٹو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 178، ڈی ایچ اے فیز viii میں 348 جبکہ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کاایئر کوالٹی انڈیکس 333ریکارڈ کیا گیا۔