یاماہا کے بعد سوزوکی نے بھی  عوام پر چھری چلادی

2 Dec, 2021 | 02:36 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : یاماہا کے بعد سوزوکی نے بھی  عوام پر چھری چلادی،  سوزوکی  موٹرزکمپنی  کی  جانب سے موٹرسائیکلز کی قیمت میں5 سے 8ہزارروپے تک اضافہ کردیا گیا۔

سوزوکی  موٹرزکمپنی  کی  جانب سے موٹرسائیکلز کی قیمت میں5 سے 8ہزارروپے تک اضافہ کردیا گیا۔  جی ڈی 100ایس کی قیمت میں  میں 5ہزارروپے کا اضافہ،194000 سے بڑھ کر نئی قیمت 199000 روپے ، جی ایس 150 کی قیمت میں 5ہزا روپے کا اضافہ، نئی قیمت 210000سے بڑھ کر215000روپے ہوگئی،جی ایس150 ایس ای  کی قیمت میں 5000ہزارروپے، نئی قیمت227000 سے بڑھ کر232000  روپے ہوگئی، جی آر150 کی قیمت میں 8000 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا جس کےبعد نئی قیمت307000 سے بڑھ کر315000 روپے ہوگئی۔  پاکستان سوزوکی  موٹرز کارپوریشن کی جانب سے  ایک سال میں  چوتھی بار موٹرسائیکلز کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے،2021 کے آغاز سے ابتک قیمتوں میں 28000 روپے  کا اضافہ کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز  موٹرسائیکل ساز کمپنی یاماہا  نے  اپنے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں6000 روپے سے لیکر7000 روپے  تک کا اضافہ کردیا۔  وائی بی   125 زی   6000  روپے مہنگی، قیمت 1 لاکھ84 ہزار  سے بڑھ کر  1 لاکھ90 ہزار روپے  ہوگئی۔ وائی بی آر125 7000 روپے مہنگا ،نئی  قیمت 2 لاکھ11 ہزار روپے  ہوگئی،و ائی بی آر 125 جی    کے فام بھی7000 روپے تک بڑھ گئے،نئی قیمت 2 لاکھ13 ہزار 500 روپے سے بڑھا کر  2 لاکھ20 ہزار 500 روپے کردی گئی،کمپنی کی جانب سے  شہر کے  ڈیلرز کو نئی قیمتوں کا  نوٹیفکیشن  جاری کردیا گیاجبکہ  نئی قیمتوں  کا اطلاق یکم دسمبر  سے کردیا گیا۔

مزیدخبریں