ویب ڈیسک: معروف کلبز چیلسی اور واٹفورڈ اپنی رقابت اور پرستاروں میں لڑائیوں کی وجہ سے تو مشہور ہیں لیکن اس میچ میں ایک کھلاڑی کی تیز نظر نے ایک پرستار کی جان بچا لی۔
ہوا کچھ یوں کہ برطانیہ کے واکریج روڈ سٹیڈیم پریمیئر لیگ کے چیلسی بمقابلہ واٹفورڈ میچ جاری تھا کہ اچانک چیلسی کے کھلاڑی مارکوس کو تماشائیوں کے سٹینڈ میں کچھ گڑبڑ نظر آئی۔
پتہ چلا دراصل سٹینڈ میں بیٹھے ایک فٹبال فین کو اچانک ہارٹ اٹیک ہوگیا آلونسو کی عقابی نظر نے ہزاروں تماشائیوں میں بیٹھے اس شخص کو تاڑ لیا۔ اوراس وجہ سے اسے بروقت طبی امداد مل گئی
میچ شروع ہونے کے صرف 14 منٹ بعد تقریباً 32 منٹ کے لیے روک دیا گیا تھا۔فٹبال کلب کا مزید کہنا تھا کہ سٹینڈ میں بیٹھے فٹبال فین کی حرکت قلب بند ہوگئی تھی لیکن اب ان کی حالت بہتر ہے۔
’طبی عملے، کھلاڑیوں اور پرستاروں کے بروقت ردعمل پر شکریہ۔
یہ میچ چیلسی نے واٹفورڈ کے ہوم گراؤنڈ میں 2-1 سے جیت لیا اور اس وقت پریمیئر لیگ میں 10 میچز جیت لینے کے بعد پوائنٹس ٹیبل ہر سرفہرست ہے۔