ارسلان شیخ: سوشل میڈیا پر شادیوں کی دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں جو بعض اوقات ہنسنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ ہر کوئی اس دن کو یادگار بنانے کی کوشش میں ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر شادی کی تقریبات کی بےپناہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں اور جب شادیوں پر ڈانس اور تفریحی پروگرام نہ ہو تو وہ ادھوری تصور کی جاتی ہیں۔ اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا مگر بھارت میں ہونے والی شادی کی تقریب میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس سے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر بھیونڈی کے میرج ہال میں باراتی کھانا کھانے میں مصروف تھے کہ ایک دم آگ بھڑک اٹھتی ہے جس سے مہمان فوراً کھانا چھوڑ کر اپنی اپنی نشستوں سے اٹھ جاتے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں آئے مہمان آتشزدگی دیکھ کر خوف میں مبتلا ہوجاتے ہیں لیکن وہاں موجود ایک شخص جس نے سفید شرٹ پہنی ہوئی ہے وہ مزے کے کھانے کا لطف اٹھارہا ہے۔ دائیں بائیں سر گھماتے ہوئے اندازہ لگاتا ہے کہ آگ ابھی کتنی دور ہے۔
A fire interrupted a wedding in Thane, India, on November 29. While most of the guests quickly left the hall, some continued to eat despite the situation pic.twitter.com/WSzKJ1amd3
— TRT World (@trtworld) December 1, 2021
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر دلچسپ کمنٹس کئے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا جلدی جلدی کھالو اس سے پہلےآگ پہنچ جائے جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس کے پیٹ میں لگی آگ پیچھے لگی ہوئی آگ سے زیادہ ہے۔