سکول میں تیندوے کا طالبعلم پر حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

2 Dec, 2021 | 01:47 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے سکول میں تیندوا گھس آیا اور طالب علم پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے شہر علی گڑھ  کے ایک سکول میں دسویں جماعت کا ایک طالب علم صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب کلاس روم میں داخل ہوا تو اُس نے اپنے سامنے تیندوا دیکھا، جب طالبعلم نے بھاگنے کی کوشش کی تو تیندوے نے اس کا بازو پکڑ لیا اور اس کی کمر پر پنجہ دے مارا، طالب علم کی چیخیں سن کر چند اساتذہ نے خطرے کی گھنٹی بجائی جس کے بعد تیندوا وہاں سے بھاگ گیا اور کلاس روم میں چھپ گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے طالبعلم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُسے فوری طبی امداد فراہم کردی گئی۔

دوسری جانب سکول کے پرنسپل نے بتایا کہ تیندوے کو بند کر دیا گیا تھا اور حکام کو اطلاع دی گئی تھی۔

مزیدخبریں