ویب ڈیسک: کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی انتہائی خفیہ ، مہمانوں کو شرکت کےلئے خفیہ کوڈ جاری ہوں گے۔ دونوں نے نے معروف ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کو اپنی شادی کا جوڑا ڈیزائن کرنے کا کہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق دونوں فنکار اپنی شادی کی تقریب کو اس قدر خفیہ رکھیں گے کہ اس (تقریب) میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو ایک خفیہ کوڈ دیا جائے گا۔کنترینہ اور وکی کوشال کی شادی میں مدعو کیے جانے والے مہمانوں کو ایک خفیہ کوڈ دیا جائے گا جس سے انہیں وینیو میں داخل ہونے کی اجازت مل سکے گی۔
ہوٹل کے کمروں تک رسائی بھی کوڈ کے ذریعے ہوگی اور شادی میں شرکت کے لیے ’نو فون پالیسی‘ لاگو ہوگی جو اب سلیبریٹیز کی شادیوں میں ایک عام رجحان ہے۔
رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریبات تین دن تک جاری رہیں گی۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شادی میں صرف منتخب کیے گئے مہمانوں کو ہی مدعو کیا جائے گا اور مہمانوں کی یہ فہرست اومی کرون وائرس کی وجہ سے مزید محدود ہو سکتی ہے۔