ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی اور بیروزگاری نے طلاقوں میں اضافہ کردیا

Divorce rates rise in the city-
کیپشن: Divorce rates rise in the city-
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مہنگائی اور بیروزگاری نےگھریلوجھگڑوں میں اضافہ کردیا،فیملی عدالتوں میں طلاق اوربچوں کی حوالگی کیلئےدعوؤں میں اضافہ،روزانہ طلاق کے 10سے 15کیس سماعت کیلئےمقررہونےلگے۔
مہنگائی اور بیروزگاری کا ’جن ‘‘ہنستے بستے گھر اُجاڑنے لگا،مہنگائی کےباعث گھریلوجھگڑوں میں اضافہ ہوگیا،فیملی عدالتوں میں طلاق اوربچوں کی حوالگی کیلئےدعوؤں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ،عدالتوں میں روزانہ کی بنیاد پر طلاق کے 10سے 15کیس سماعت کیلئےمقررہورہےہیں ۔ انہیں جھگڑوں کے باعث ایک ماہ میں 300بچےماں ،باپ کی شفقت سےمحروم ہوئے۔مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر علیحدگی اختیار کرنے والے والدین کے بچے پریشانی کا شکار ہیں۔

طلاق کا دعویٰ کرنیوالی خواتین کی اکثریت کا موقف ہے کہ شوہر خرچہ نہیں دیتا، جس کے باعث گھر میں لڑائی جھگڑا معمول بن چکاتھا، اس کاحل علیحدگی میں ہی سمجھا، اس لئے طلاق کادعویٰ کیا۔ جبکہ شوہروں کا کہناہے کہ آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہیں،جس کے باعث گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہورہاہے۔