ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گنجان مارکیٹوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا منصوبہ سست روی کا شکار

hall road market
کیپشن: Planning fail to shift city congested market outside city
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  گنجان مارکیٹوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا منصوبہ سست روی کا شکار, محکمہ بلدیات نے شہر کی بے ہنگم مارکیٹوں کو رنگ روڈ کےساتھ منتقل کرنے کا پلان تیار کر رکھا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق  محکمہ بلدیات نے شہر کی بے ہنگم مارکیٹوں کو رنگ روڈ کےساتھ منتقل کرنے کا پلان تیار کر رکھا ہے۔ ٹولنٹن مارکیٹ،  شاہ عالم مارکیٹ، ہال روڈ مارکیٹ کو رنگ روڈ پر منتقل کرنے کا پلان ٹھپ، شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے مارکیٹوں کو باہر منتقل کرنے کا پلان بنایا گیا ہے،ایم سی ایل  کی  جانب سے  مارکیٹوں شہر سے باہر منتقل کرنےسےمتعلق محکمہ بلدیات کا کوئی جواب نہیں دیا  گیا۔
 بے ہنگم  مارکیٹوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا پی سی ون بھی تاحال  تیار نہیں  کیا جاسکا، محکمہ بلدیات اور ایم سی ایل ابھی تک اس پر کوئی پیشرفت نہ دکھا سکے ہیں۔