ڈیلیوری بوائے کوبل مانگنے پرگولی مار دی گئی

2 Dec, 2021 | 08:57 AM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: کھانے کا بل کیوں مانگا،فوڈ پانڈا کی ڈیلوری دینے والے 32سالہ نوجوان کو بل مانگنے پر معظم کھوکھر نامی ملزم نے گولی مار کر زخمی کر دیا گیا،طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
 پولیس کے مطابق 32سالہ الطاف حسین چوبرجی کا رہائشی ہے خاندان کی کفالت کرنے کے لیے فوڈ پانڈا میں ڈیلوری بوائے کا کام کرتا ہے،پنجاب سوسائٹی میں معظم کھوکھر کے گھر کھانے کی ڈیلوری دینے گیا ۔معظم کھوکھر سے بل کا مطالبہ کیا تو طیش میں آگیا اور الطاف کے دائیں ٹانگ میں گولی مار دی،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کا دائیں ٹانگ کا گھٹنا فائر سےمتاثر ہوا ہے،جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔پولیس نے تاحال نہ مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزم کو گرفتار کیا ۔

 دوسری جانب تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن  کےعلاقہ میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے دوران فائرنگ، 24سالہ نوجوان زخمی کر دیا گیا جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن کی حدود میں حافظ محمد اسامہ کو موبائل نقدی چھینے پر مزاحمت کرنے پر دومسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ۔ڈاکوؤں نے اسامہ کی پنڈلی پر ایک فائر مارا جس سے اسامہ زخمی ہوگیا۔ریسکیو نے اسامہ کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے اسامہ کی حالت خطرے سے باہر ہےجبکہ زخمی اسامہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے اب تک مقدمہ درج نہیں کیا  ۔

مزیدخبریں