(سٹی 42) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔
پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے چار سال کیلئے نیا صدر منتخب کرلیا، ڈاکٹر طارق کلیم پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔ ڈاکٹر طارق کلیم تحریک اساتذہ کی جانب سے پیپلا کے نئے صدر منتخب ہوئے۔ ڈاکٹر طارق کلیم نے لاہور سمیت صوبے بھر کے کالجوں سے 6443 ووٹوں سے صدر کے عہدے پر کامیاب ہوئے۔
لاہور ڈویژن میں اتحاد اساتذہ کا پورا پینل صدر سمیت تمام نشستوں پر کامیاب، بہاولپور ڈویژن میں تحریک اساتذہ کا امیدوار صدر کے عہدے پر کامیاب، ڈیرہ غازی خان میں اتحاد اساتذہ کے امیدوار صدر سمیت پورے پینل پر کامیاب ہوا۔
فیصل آباد ڈویژن میں اتحاد اساتذہ کے امیدوار صدر کی نشست پر کامیاب ، ملتان ڈویژن میں اتحاد اساتذہ کے امیدوار صدر کے عہدے پر کامیاب قرار ، ساہیوال ڈویژن میں اتحاد اساتذہ کے امیدوار ایک ووٹ سے صدر کے عہدے پر کامیاب ہوئے۔
سرگودھا ڈویژن میں اتحاد اساتذہ کا پینل صدر سمیت تمام نشستوں پر کامیاب ہوا، مرکزی عہدیداران کی نشستوں پر صدر کے علاوہ جنرل سیکرٹری سمیت تمام نشستوں پر اتحاد اساتذہ کے امیدوار کامیاب قرار دیئے گئے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے راولپنڈی ڈویژن اور گجرانوالہ ڈویژن کے الیکشن روک لیے۔