کورونا کے پیش نظر ریسٹورنٹ پر نئی پابندی

2 Dec, 2020 | 10:45 PM

Raja Sheroz Azhar

(عثمان الیاس ) حکومت پنجاب نے ہوٹل،کیفے اور ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر مکمل پابندی عائد کردی۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔کھلی جگہوں پر بیٹھ کر کھانے کا انتظام ایس او پیز کے مطابق کرنا ہوگا۔
 
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے ہوٹل،کیفے اور ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کئیر کپٹن ر عثمان کا کہناہے کہ ریسٹورنٹ،ہوٹل اور تمام قسم کے فوڈ پوائنٹس کھانے پینے کے انتظامات صرف کھلی جگہوں پر کرسکتے ہیں۔کھانے کے لیے بیٹھنے کا انتظام ایس او پیز کے مطابق سماجی فاصلے کو قائم رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔بیٹھنے کے لیے لگائے جانے والے میز اور کرسیوں میں ایس او پیز کے مطابق مناسب فاصلہ رکھا جائے گا۔

کھلی جگہوں پر بھی کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہو گا۔ ماسک پہنے،بار بار ہاتھ دھونے،بلا ضرورت کسی بھی سطح کو چھونے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے جیسے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے جاری کردہ تمام ایس او پیزپر لازمی عمل کیا جائے۔

مزیدخبریں