شعیب اختر کی جارحانہ بولنگ کےکارنامے

2 Dec, 2020 | 10:27 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42 : پاکستانی فاسٹ بالر   شعیب اختر  جن کو آج بھی دنیا کے خطر ناک بالرز میں شمار کیا جاتا ہے، جن کی بالنگ سے بے شمار بلے باز زخمی ہو کر واپس پویلین لوٹے تھے، دنیائے کرکٹ میں آج تک کی تیز ترین گیند کروانے والے شعیب اختر نے تیز اور خطرناک گیند بازی سے بڑے بڑے بیٹسمین کو اپنے آگے بھیگی بلی بنائے رکھا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر  نےاپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر  کی، اس تصویر میں شعیب اختر بولنگ کرواتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کے سامنے بیٹسمین اسی انداز میں گرے ہوئے جس طرح وہ گیند لگنے کے بعد حقیقی طور پر گرے تھے۔ سچن ٹینڈولکر اور سارو گنگولی  ( بھارت)، برائن لارا (ویسٹ انڈیز)، رکی پونٹنگ اور  میتھیو ہیڈن (آسٹریلیا) اور گیری کرسٹن (جنوبی افریقا) کے نام قابلِ ذکر ہیں۔

فاسٹ بالر شعیب اختر نے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ جب وہ بولنگ کرتے تھے تو بھارتی لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کی بھی ٹانگیں کانپتی تھیں۔اس سے صاف ظاہر ہے کہ دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے نام جب بھی اس راولپنڈی ایکسپریس کے سامنے آئے تو اس کے چہرے پر ہمیشہ خوف ہی دکھائی دیا۔  

مزیدخبریں