ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمز انٹیلی جینس کی کارروائیوں نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے

 کسٹمز انٹیلی جینس کی کارروائیوں نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی ) کسٹمز انٹیلی جینس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے، کسٹمزانٹیلی جینس نے نومبر میں 44کروڑ 51لاکھ روپے کا سمگل شدہ سامان اور گاڑیاں ضبط کیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران 2 ارب 21کروڑ روپے مالیت کے کیسز کئے گئے۔
 

تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جینس لاہور کی طرف سے ہیڈ کوارٹر کو بھجوائی گئی رپورٹ کے مطابق کسٹمزانٹیلی جینس نے نومبر میں 44کروڑ 51لاکھ روپے کا سمگل شدہ سامان اور گاڑیاں ضبط کی ہیں۔ کسٹمز انٹیلی جینس نے رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ کے دوران 2 ارب 21کروڑ روپے مالیت کے کیسز کئے- نومبر میں روڈز اور گوداموں میں مجموعی طور پر 27چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ جولائی تا نومبر 5ماہ کے دوران 107چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔ ڈائریکٹر سید اسد رضا رضوی,ایڈیشنل ڈائریکٹرحسن فرید کی سربراہی میں سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ -چھاپہ مار کارروائیوں میں خشک دودھ ,کپڑا,آٹوپارٹس,خشک میوہ جات کی بھاری کھیپ ضبط کی گئی- کسٹمز انٹیلی جینس نے 5 ماہ کے دوران پراڈو,بی ایم ڈبلیو,سرف,پریمیو سمیت دیگر لگثرری گاڑیاں بھی ضبط کیں- ڈی جی کسٹمز انٹیلی جینس کو بھجوائی گئی رپورٹ کے مطابق کسٹمز انٹیلی جینس لاہور نے کسٹمز انٹیلی جینس کی تاریخ میں 5 ماہ کے دوران کئے گئے گزشتہ تمام کیسز کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں

Raja Sheroz Azhar

Article Writer