کورونا کے مہلک وار، 24گھنٹوں کے دوران شہرمیں مزید 5 اموات

2 Dec, 2020 | 11:51 PM

Shazia Bashir

سٹی42: کورونا کے مہلک وار، چوبیس گھنٹوں کے دوران شہرمیں مزید 5 اموات، 447 نئے مریض سامنے آئے، ہسپتالوں میں 306 مریض زیرعلاج ، 98 آئی سی یو اور 29 وینٹیلیٹر پرہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  لاہورمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 5 اموات رپورٹ ہوئیں اور 447 نئے مریض سامنے آئے، شہرکے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 306 کنفرم مریض داخل ہیں، جن میں سے 98 کو آئی سی یو اور 29 وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں۔

لاہور میں کورونا کے سب سے زیادہ 97 مریض میو ہسپتال میں ہیں جن میں 48 آئی سی یو اور 9 وینٹیلیٹر پر ہیں اور  اسی طرح پی کے ایل آئی میں 9 ،سروسز میں 26 ،جناح ہسپتال میں 12،جنرل ہسپتال میں 5،گنگا رام اور سوشل سکیورٹی ہسپتال ملتان روڈ میں 2 ،2مریض زیرعلاج ہیں۔


پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے سب سے زیادہ 33 مریض فاروق ہسپتال میں داخل جن میں سے 9 آئی سی یو اور 3 وینٹیلیٹر پر ہیں،حمید لطیف ہسپتال میں 29،ڈاکٹرز ہسپتال میں 25،یونیورسٹی آف لاہورٹیچنگ ہسپتال میں 19،اتفاق ہسپتال میں28 لاہور کیئرہسپتال میں 5نیشنل ہسپتال میں 8 ،ثروت انورہسپتال میں کورونا کا ایک مریض،شوکت خانم اورسرجی میڈ ہسپتال میں 3،3مریض زیرعلاج ہیں۔

مزیدخبریں