(عابد چوہدری ) سندر میں لڑکی کے تنازعہ پر نوجوان کو قتل کرنےوالے تین ملزمان کو سندر انویسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کر لیا ،ملزمان نے محبوبہ کو تنگ کرنے پر نوجوان وقار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی کے تنازعہ پر نوجوان کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر عیسی خان کے مطابق شہری وقار کے اندھے قتل کی سنگین واردات میں ملوث 3ملزمان گرفتا کر ئے گئے جبکہ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم گوہر کامران سمیت اس کے2 ساتھی امجد اور قربان شامل ہیں ۔
ملزمان نے بحریہ ٹاؤن میں شہری وقار کواندھا دھند فائرنگ کے قتل کر دیا تھا اورملزم گوہر نے اپنی محبوبہ وفا کے کہنے پر مقتول وقار کو قتل کرنے کا انتہائی اقدام اٹھایا تھا چونکہ مقتول وقار وفا کو تنگ کرتا تھا جس کا ملزم گوہر کو رنج تھا جبکہ ملزم گوہر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ وقار کو قتل کرنے کی واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔