(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا وہ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نےیہ ریکارڈ کینبرا میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں اپنی شاندار اننگز کے دوران توڑا۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں 23 رنز زائدبنا کر اپنے ہم وطن سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا۔ اس اننگز میں کوہلی نے 78 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔
اس میچ سے قبل ویرات کوہلی کے 11 ہزار 977 رنز تھے اور ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد جیسے ہی ویرات کریز پر پہنچنے تو انہوں نے 12 ہزار رنز کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
خیال رہے کہ ویرات کوہلی نے یہ ریکارڈ اپنی 242 ویں اننگز میں بنایا ہے جب کہ سچن ٹنڈولکر نے یہ ریکارڈ اپنی 300 ویں اننگز میں قائم کیا تھا۔