گاڑیوں کے پر کشش نمبروں کی نیلامی کا طریقہ تبدیل

2 Dec, 2020 | 03:12 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصرکھوکھر) محکمہ خزانہ نے گاڑیوں کے پر کشش نمبروں کی ای نیلامی کی اجازت دیدی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ نے گاڑیوں کے پر کشش نمبروں کی ای نیلامی کی منظوری دے دی ہے ۔ محکمہ خزانہ نے یہ منظوری محکمہ ایکسائز کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دی ہے۔ محکمہ ایکسائز تمام پر کشش نمبروں کی اب ای نیلامی کرے گا۔ پر کشش نمبر ویب سائٹ پر دے کر نیلام کئے جائیں گے۔ پر کشش نمبروں کی ادائیگی بھی ای سسٹم کے ذریعےہی ہوگی۔ اس بڈ میں تمام لوگ یکساں طور پر شرکت کر سکیں گے۔ پر کشش نمبروں کی روائتی نیلامی ختم کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ  محکمہ ایکسائز پنجاب نے پرکشش نمبرز کی ای آکشن اور یونیورسل موٹر رجسٹریشن کا آغاز کر دیاہے، پنجاب بھر کے نمبرز پلیٹس پر ضلع کے نام کے ایلفا بیٹس کی بجائے اب صرف پنجاب لکھا ہو گا۔رواں ماہ اگست میں محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں کے رجسٹریشن نمبر یونیورسل اور مینول آکشن کی جگہ پرکشش نمبرزکے حصول کے لیے آن لائن آکشن متعارف کروائی۔

ڈائریکٹوریٹ آف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے آفس میں منسٹر حافظ ممتاز احمد نے افتتاح کیا۔منسٹر ایکسائز کا کہنا تھا کہ پر کشش نمبرزکی ان لائن آکشن کی ایڈ کے بعد خواہش مند حضرات اکشن میں حصہ لے سکیں گے۔رجسٹریشن نمبر کی سیریز اب ضلعی لیول پر ختم کر کے پنجاب لیول پر یونیورسل کر دی گئی۔ منسٹر حافظ ممتاز احمد کا کہنا تھا کہ یونیورسل نمبر کو متعارف کرنے سے لاء اینڈ ارڈر کے مسائل میں کمی واقع ہو گئی۔پرکشش نمبر کے حصول میں کرپشن کو کنٹرول کیا جائے گا۔فی الحال یونیورسل رجسٹریشن کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے شراب لائسنس کیس سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا کہ شراب کے لائسنس کا کیس دو محکموں میں جاری ہے یہ ادارے بہتر فیصلہ کریں گے۔

مزیدخبریں